کراچی: یوم آزادی پر ہوائی فائرنگ،خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 94 زخمی

کراچی :جشن آزادی کے موقع پر شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جب کہ 94 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق رات 12 بجتے ہی شہر قائد میں آزادی کا جشن شروع ہوا تو آتش بازی کے ساتھ کئی علاقوں می ہوائی فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جب کہ 94 زخمی ہو گئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق پاپوش صرافہ بازار کے قریب نا معلوم سمت سے گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہوئی، جس کی شناخت ندا کے نام سے ہوئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ہوائی فائرنگ کے واقعات لیاری، فائیو اسٹار چورنگی، ملیر، عزیز آباد، جمشید کوارٹرز، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد میں ہوئے۔

اس کے علاوہ عائشہ منزل، گلبہار، لائنز ایریا، ناظم آباد چاندنی چوک، کورنگی ساڑھے پانچ نمبر، پرانی سبزی منڈی، بلال کالونی، شریف آباد، گذری، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر پریڈی اور پاکستان بازار کے قریب بھی ہوائی فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ سے خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ جناح اور سول اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں اسپتالوں میں مجموعی طور پر 94 زخمیوں کو منتقل کیا گیا۔ ان میں 56 مرد، 15 خواتین، 23 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں‌ میں‌ کئی کی حالت تشویشناک ہے

پولیس کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ میں ملوث 41 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتاریاں سائٹ، سپر ہائی وے، سچل، اورنگی ٹاؤن اور ضلع وسطی سے کی گئیں۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

Check Also

کراچی میں نادرا ایگزیکٹو عائشہ منزل کا باقاعدہ افتتاح

کراچی: پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *