جولائی میں تنخواہ دار طبقے سے گزشتہ دو برسوں کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس جمع

اسلام آباد :ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ جولائی میں تنخواہ دار طبقے سے انکم ٹیکس گزشتہ دو برسوں کے مقابلےمیں زیادہ جمع کیا، جولائی میں 44ارب انکم ٹیکس جمع کیا گیا ، گزشتہ برسوں میں 42ارب اور30ارب جمع کیے گئے تھے،

ادھر ذرائع کے مطابق رواں برس جولائی میں پراپرٹی کی خرید وفروخت کی ٹرانزکشن زیادہ ہوئی جبکہ ٹیکس گزشتہ برس کے مقابلے میں کم جمع ہوا۔ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس میں کمی کے باوجود تنخواہ دار طبقے سے زیادہ ٹیکس جمع کیاگیا ، رواں برس جولائی میں ایف بی آر نےتنخواہ دار طبقےسے انکم ٹیکس کی مد میں 44ارب روپے انکم ٹیکس جمع کیا ، گزشتہ مالی سال 2024-25 کے ماہ جولائی میں 42ارب روپے اور مالی سال 2023-24کے ماہ جولائی میں 30ارب روپے جمع کیے گئے تھے ،

حکومت نے رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں 22لاکھ روپے سالانہ سے اوپر کی سلیب پر انکم ٹیکس میں کمی کی تھی اورسالانہ 22 تا 32 لاکھ روپے آمدنی والی سلیب پر انکم ٹیکس کی شرح 23 فیصد سے کم کر کے 20 فیصد ،سالانہ 32 تا 41 لاکھ روپے آمدنی پر ٹیکس کی شرح 30فیصد سے کم کر کے 25 فیصد ،سالانہ 41 تا 56 لاکھ روپے آمدنی والی سلیب پر ٹیکس کی شرح 35فیصد سے کم کر کے 29 فیصد کی گئی جبکہ سالانہ 56 تا 70 لاکھ روپے آمدنی والے افراد کے لیے ٹیکس کی شرح 35فیصد سے کم کر کے32 فیصد تک کی گئی تھی۔

Check Also

ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے پر ناراضی،ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ فوجی مشقیں کم کرنے کا حکم

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینٹاگون کو جنوبی کوریا کے ساتھ ہونے والی مشترکہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *