نیو سبزی منڈی میں ٹرک سے آلو کی بوریاں اتارتے ہوئے گرنے سے 60 سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ سائٹ سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا، جہاں مزدور ٹرک سے آلو کی بوریاں اتار رہا تھا کہ اچانک نیچے گر گیا۔
حادثے کے نتیجے میں مزدور جان کی بازی ہار گیا جس کی شناخت 60 سالہ گل سید کے نام سے ہوئی۔
لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متوفی کے ورثا نے قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا اور ضروری کارروائی کے بعد لاش اپنے ہمراہ لے گئے۔
THE PUBLIC POST