مسلمان بھارتی اداکار کو ہندوؤں کا نعرہ نہ لگانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں

معروف بھارتی ٹی وی اداکار علی گونی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں صرف اس لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ انہوں نے ہندو مذہب کا مخصوص نعرہ نہیں لگایا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارتی مسلمان اداکار علی گونی نے انتہا پسند عناصر کی سخت مذمت کرتے ہوئے مذہبی آزادی پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے عقائد ذاتی معاملہ ہیں اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی پر مذہبی نعرے یا رسم و رواج مسلط کرے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔

علی گونی نے بتایا کہ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ ان کی قریبی دوست اور اداکارہ جاسمین بھاسن کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ وہ ہندو ہیں اور ان سے تعلقات میں ہیں۔ علی گونی نے خبردار کیا کہ اگر ان کی ماں، بہن یا دوست کے خلاف کچھ کہا گیا تو وہ خاموش نہیں رہیں گے۔

سوشل میڈیا پر علی گونی کے مداحوں کی جانب سے ان کی حمایت کی جارہی ہے اور اداکار کیلئے پریشانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

Check Also

پہلا شوہر 15سال بڑا، جبکہ ہونے والا شوہر 20 سال چھوٹا ڈاکٹر نبیحہ علی

سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پہلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *