سونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم

کراچی(پبلک پوسٹ)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 28ڈالر کی کمی ہونے سے نئی عالمی قیمت 2893ڈالر کی سطح پر آگئی ۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی ہو گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار روپے فی تولہ کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2571روپے گھٹ کر 2لاکھ 60ہزار 630روپے کی سطح پر آگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی تھی، جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کے اضافے سے سونا 2921 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا تھا جب کہ مقامی مارکیٹ میں 700 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا تھا۔

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا

کراچی(پبلک پوسٹ)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج پھر نئی تاریخ رقم ہوئی ہے اور اس دوران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *