حکومت نے عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا

وفاقی حکومت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر کردی۔

نظر ثانی کی درخواست گزار چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے توسط سے درخواست دائرکی۔

گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی سے بہنوں سمیت دیگر کی ملاقات اور ذاتی معالجین تک رسائی کے کیس میں سپریم کورٹ نے عمران خان کو آئندہ سماعت تک اسلام آباد کے الشفاء اسپتال منتقل کرنے جبکہ عظمیٰ خان اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان سے ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا۔

چیف کمشنر اسلام آباد نے عداتی فیصلے پر نظر ثانی کی دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جیل رول 1978 کیں کسی قیدی کو ہسپتال منتقل کرنے کا طریقہ کار واضع کیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے گذشتہ روز کے فیصلہ جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے پاکستان پرزن رولز، 1978 کے رول 197 قاانون کی رُو سے ہٹ کر حکم دینا ریکارڈ پر موجود ایک نمایاں قانونی خامی ہے، آرٹیکل 10 اے منصفانہ ٹرائل کی ضمانت دیتا ہے، مقدمے میں بغیر فریقین کو نوٹس جاری کیے آرذر جاری کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے سنجیدہ قانونی نکتہ کو موخر کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر عبوری حکم جاری کر دیا گیا، ​ عبوری مرحلے پر حتمی نوعیت کا ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔

Check Also

عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ؛ وفاقی وزیر اطلاعات کا ردعمل آگیا

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *