کراچی تھیٹر کے بعض فنکار انڈین گانوں پر ڈانس کرنے سے باز نہیں آتے جبکہ انڈین میٹریل پاکستان میں بینڈ ہے

کراچی (رپورٹ ، وسیم خان) کراچی تھیٹر کے کچھ فنکار انڈین گانوں پر ڈانس کرنے سے بعض نہیں آتے جبکہ انڈین میٹریل پاکستان میں بینڈ ہے پیمرا اس بات کا نوٹس لے کر ان فنکاروں کے خلاف کارروائی کرے ماہ اگست میں پاکستانی عوام جشن آزادی منارہی تھی مگر بعض عناصر پاکستانی پرچم کے ساتھ میں انڈین گانے پر رقص کرنے میں مصروف ہیں –

ماہ اگست کے ایک ڈرامے میں انڈین گانے پر چاراسٹیج فنکاروں نے پرفارم کیا اور ایسا پھر سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کیے جانے والے ایک ڈرامہ میں ہوا اس قبل بھی عوامی تھیٹر کے تین ڈراموں میں انڈین میٹریل استعمال کیا گیا تھا –

ڈرامہ کمیٹی نے اس بات پر کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیاتھا لہذا ڈرامہ کمیٹی ، پروڈیوسر، ڈائریکٹر، اور مذکورہ چار فنکاروں کو نوٹس دیا جائے کہ وہ آئندہ اس طرح کا عمل اپنے ڈراموں میں نہیں کرینگے ورنہ پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

Check Also

اسلام آباد: غیر اخلاقی مواد تیار کرنے والا ایک اور کال سینٹر پکڑا گیا، مزید 275 غیرملکی گرفتار

اسلام آباد: ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے نے ایک اور مشترکہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *