امریکی ریاست یوٹاہ میں چرچ کے باہر فائرنگ2 افراد ہلاک، 6 زخمی

امریکی ریاست یوٹاہ کے دارالحکومت سالٹ لیک سٹی میں چرچ کے باہر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ بدھ کی شام کو چرچ آف جیسس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس چیپل میں پیش آیا جہاں ایک شخص کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور چرچ کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

Check Also

ٹرمپ نے ایران کو ’ڈیڈ لائن‘ دیدی؛امریکی میزائل بردار بحری جہاز ایلات میں لنگرانداز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے خفیہ طور پر ایران …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *