معروف تاجر رہنما و چیئرمین کراچی سندھ تاجر اتحاد شیخ حبیب کی قیادت میں وفد کی کراچی چیمبر آمد

کراچی(رپورٹ، وسیم خان) معروف تاجر رہنما و چیئرمین کراچی سندھ تاجر اتحاد شیخ حبیب کی قیادت میں ایک معزز وفد نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیااس موقع پر شیخ حبیب نے 26 ستمبر میں ہونے والے کراچی چیمبر کے سالانہ انتخابات میں BMG بزنس مین گروپ کی بھرپور حمایت کا باضابطہ اعلان کر دیا –

تاجر رہنما نے کہا کہ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ہمیشہ تاجر برادری کے مسائل کو اجاگر کیا ہے اور حکومت کے سامنے مؤثر انداز میں پیش کیا ہے مرحوم سراج قاسم تیلی نے ہمیشہ کراچی کے تاجروں کے لیے بے لوث خدمات انجام دیں اور آج زبیر موتی والا بھی اسی مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں ہم کو زبیر موتی والا پر بھرپور اعتماد ہے انہوں نے کہا ہم اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ کراچی سندھ تاجر اتحاد BMG کی مکمل حمایت کرتا ہے اور یقین دلاتا ہے کہ ہم اپنے کچھ تاجر دوستوں کو بھی قائل کر کے BMG کے پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے اختلاف رائے اپنی جگہ لیکن تاجر اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے-

شیخ حبیب نے کہا کہ رواں سال بجٹ کی تیاری میں حکومت نے کراچی چیمبر کی جانب سے دی گئی تجاویز کو سنجیدگی سے سنا اور کئی اہم نکات پر عمل درآمد بھی کیا یہ ایک خوش آئند بات ہے اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دیا جائے اس سلسلے میں ہم جلد چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کر کے تاجر برادری کے خدشات دور کرنے کی کوشش کریں گےانہوں نے بتایا کہ چیمبر کے الیکشن کے حوالے سے ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور الحمدللہ کراچی کے تاجروں کی واضح اکثریت BMG کے ساتھ کھڑی ہے

اس موقع پر صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ریحان حنیف نے شیخ حبیب اور ان کے وفد کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا اور BMG کی حمایت کرنے پر کراچی سندھ تاجر اتحاد کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ تاجر اتحاد کی یکجہتی ہی کراچی چیمبر کی اصل پہچان ہے اور ہم سب مل کر تاجروں کے حقوق کے لیے کام کرتے رہیں گے وفد میں کراچی سندھ تاجر اتحاد کے دیگر سینئر عہدیداران بھی شامل تھے

Check Also

ڈیزل سستا؛ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم

کراچی: صوبائی حکومت نے ڈیزل سستا ہونے کے باوجود زائد کرایہ وصول کرنےو الے ٹرانسپورٹرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *