کراچی میں چپ تعزیے کا پہلا جلوس اختتام پذیر

کراچی میں چپ تعزیے کا پہلا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہونے کے بعد روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہو گیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

جلوس سے قبل نشتر پارک میں مجلس منعقد ہوئی، جس سے علامہ باقر حسین زیدی نے خطاب کیا۔

جلوس کی گزرگاہوں پر پولیس اور رینجرز کے جوان تعینات تھے اور اطراف کی سڑکیں عام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی تھیں جنہیں بعد میں کھول دیا گیا۔

جلوس کے دوران ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے متبادل راستے فراہم کیے تھے۔

چپ تعزیے کا دوسرا جلوس دوپہر میں رضویہ سوسائٹی سے برآمد ہو گا اور شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ پر اختتام پذیر ہو گا۔

Check Also

فہد مصطفیٰ کی نئی تصاویر نے دوسری شادی کی افواہوں کو پھر ہوا دے دی

پاکستانی اداکار و پروڈیوسر فہد مصطفیٰ ایک بار پھر مبینہ دوسری شادی کی افواہوں کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *