میر رضا قتل کی تحقیقات کیلئے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن قائم

کراچی: نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن قائم کردیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس عمر سیال کو جوڈیشل کمیشن کا سربراہ نامزد کردیا، کمیشن کی تشکیل سندھ ٹریبونل آف انکوائری آرڈیننس 1969 کے تحت کی گئی، سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز بھی طے کیے ہیں۔

دوسری جانب میر رضا کی فیملی نے سندھ حکومت کی جانب سے بنائے جوڈیشل کمیشن کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست کی سماعت جسٹس عدنان کریم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی جہاں درخواستگزار کے وکیل جبران ناصر نے چیمبر میں درخواست سے متعلق دلائل دیے۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں جبران ناصر کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود اہلخانہ کو کاپی تک نہیں دی گئی، ہمیں میڈیا کے ذریعے جوڈیشل کمیشن کی اطلاع ملی۔

واضح رہے کہ میر رضا علی کی فیملی نے سندھ حکومت کی جانب سے کیس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر اپنے تحفظات اورعدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

دریں اثنا آج (پیر کو) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں میر رضا قتل کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پولیس کو رپورٹ جمع کرانے کیلئے 7 ستمبر تک مہلت دے دی۔ تفتیشی افسر سراج لاشاری اور میر رضا کی فیملی کے وکلاء بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

تفتیشی افسر نے رپورٹ جمع کروانے کے لیے عدالت میں مزید مہلت کی درخواست دائر کردی جو عدالت نے منظور کرلی۔

مدعی کے وکیل ایڈووکیٹ دانیال حسین نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر بتائیں اب تک کیا پروگریس کی ہے، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ موبائل فون ودیگر اشیاء کی فرانزک رپورٹ آنا باقی ہے۔

Check Also

بشریٰ انصاری کی بالی ووڈ فلم ’بٹوارہ 1947ء‘ پر کڑی تنقید

پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان، کامیڈین اور گلوکارہ بشریٰ انصاری نے بالی ووڈ کی نئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *