پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر:موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بڑھا کر B3 کر دی

اسلام آباد: موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ سی ڈبل اے ون سے بڑھا کر بی 3 کر دی ، ریٹنگ بہتر ہونےسے مالیاتی اشاریے بھی مضبوط ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی طویل مدتی کریڈٹ ریٹنگ سی ڈبل اے ون سے بڑھا کر بی 3 کرتے ہوئے مستحکم آؤٹ لک برقرار رکھا ہے۔

موڈیز نے کہا کہ پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کی بنیادی وجہ گورننس میں بہتری اور معاشی استحکام کا تسلسل ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور مقامی قرضوں کے اخراجات میں کمی سے پاکستان کی مالیاتی پوزیشن بہتر ہوئی ہے۔

ریٹنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر جولائی 2026 کے اختتام تک تقریباً 17 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جو ایک سال قبل 14 ارب ڈالر سے زائد تھے۔

موڈیز نے کہا کہ پاکستان کی قرض ادائیگی کی صلاحیت میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی کے باعث مقامی قرضوں کے اخراجات قابو میں آئے، جبکہ مالی سال 2026 میں سودی اخراجات آمدن کے تقریباً 35 فیصد تک آگئے۔

ریٹنگ ایجنسی کے مطابق پاکستان نے اپریل میں 750 ملین ڈالر کا یورو بانڈ بھی جاری کیا، جو عالمی مالیاتی منڈیوں تک رسائی میں بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔

موڈیز کا کہنا ہے کہ گورننس میں بہتری پاکستان کو اپنی بیرونی پوزیشن سے حاصل ہونے والے فوائد برقرار رکھنے میں مدد دے گی، جبکہ بہتر ریٹنگ سے مالیاتی اشاریوں کو مزید مضبوط ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔

تاہم موڈیز نے خبردار کیا کہ پاکستان کی معیشت کو اب بھی کمزور ریونیو بیس، کم براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور بیرونی مالیاتی خطرات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔

موڈیز کے مطابق پاکستان کے لیے مستحکم آؤٹ لک برقرار رکھنے کا مطلب ہے کہ موجودہ معاشی استحکام اور بیرونی مالیاتی پوزیشن میں فوری طور پر نمایاں خرابی کا امکان محدود ہے

Check Also

بشریٰ انصاری کی بالی ووڈ فلم ’بٹوارہ 1947ء‘ پر کڑی تنقید

پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان، کامیڈین اور گلوکارہ بشریٰ انصاری نے بالی ووڈ کی نئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *