کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 4 افراد زخمی

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
لانڈھی شرافی گوٹھ میں فائرنگ سے 40 سالہ شاہد زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پاک کالونی بڑا بورڈ کے علاقے میں غریب نواز کے قریب فائرنگ سے 17 سالہ حماد زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب لیاری عثمان آباد میں محمدی فٹبال گراؤنڈ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 30 سالہ بلال شدید زخمی ہوگیا جسے سول اسپتال پہنچایا گیا۔

کورنگی نمبر 4، سیکٹر 50 اے میں اہلحدیث مسجد کے قریب فائرنگ سے 26 سالہ محمد فرمان زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کا ایک واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

Check Also

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سےدو روز قبل قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *