کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشنKMED کا ایک اور احسن اقدام رنگ لے آیا

کراچی:کراچی موبائل اینڈ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن KMED کا ایک اور احسن اقدام رنگ لے آیاالحمدللہ TCS کوریئر سروس کے ذریعے کسٹمز کی جانب سے روکے گئے موبائل فونز میں سے مال کا ایک بڑا حصہ بالآخر متعلقہ دکانداروں کو واپس مل گیا-

اس اہم کامیابی میں صدر KMEDA محمد منہاج گلفام ان کی پوری کابینہ اور بالخصوص سینئر چیئرمین لاء اینڈ آرڈر کمیٹی KMEDA طہٰ مشتاق کی مسلسل کاوشیں، رابطے اور عملی جدوجہد شامل رہی دکانداروں کا مال واپس ملنے پر تاجر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی الحمدللہ جو مال واپس ملا ہے وہ صرف ایک کامیابی نہیں بلکہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد، مسلسل فالو اپ اور نتیجہ خیز کوشیں ہی اصل راستہ ہیں –

کمیڈا قیادت کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ باقی رہ جانے والا مال بھی جلد ریکور کروانے کے لیے کمیڈا KMEDA اپنی کوششیں جاری رکھے گی بات دعووں کی نہیں، نتائج کی ہےتاجر برادری خود فیصلہ کرے کہ کون صرف تصاویر اور بیانات تک محدود ہے اور کون حقیقت میں تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے میدان میں موجود ہے کمیڈا کا مقصد کسی سے مقابلہ نہیں ہے بلکہ اپنے تاجروں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ ہے

انشاءاللہ محمد منہاج گلفام اور ان کی پوری ٹیم اسی جذبے اور عزم کے ساتھ کراچی کی تاجر برادری کی خدمت جاری رکھے گی تاجر برادری نے KMEDA کی قیادت کی اس کاوش کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے مسائل کو اسی سنجیدگی سے حل کیا جائے گا

Check Also

ملک میں رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کا فروغ؛ طویل مدتی سرمایہ کاری بڑھانے کی تجویز

کراچی: سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے رئیل اسٹیٹ انویسٹمنٹ ٹرسٹس کے فروغ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *