ایشین گیمز: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز کے ویمنز کرکٹ ایونٹ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 31 رنز سے ہرا کر برانز میڈل جیت لیا۔

نشین میں کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔

کپتان فاطمہ ثنا 45، گل فیروزہ 31 اور عالیہ ریاض 25 رنز بناکر نمایاں رہیں۔

بنگلادیش کی جانب سے ناہیدہ اختر، شورنا اختر اور ریتو مونی نے 2، 2 جبکہ سنجیدہ اختر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلادیش کی ٹیم 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز بنا سکی۔

بنگلادیش کی شرمین اختر 46 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں جبکہ نگار سلطانہ 25 رنز بناکر دوسری نمایاں بلے باز رہیں۔

پاکستان کی جانب سے ام ہانی نے 3 جبکہ فاطمہ ثنا، نشرہ سندھو، عائشہ ظفر اور تسمیہ رباب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ویمنز ٹیم کی جیت کے ساتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے برانز میڈلز کی تعداد دو ہو گئی۔

پہلا میڈل گزشتہ روز عاصم خان نے مکسڈ مارشل آرٹس میں حاصل کیا تھا۔

Check Also

پی ٹی آئی کی حکومت کو مذاکرات کی پیشکش؛وزیر اعظم سے سیاسی رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے آمادگی ظاہر کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *