یہ ایف آئی آر تو عینک لگا کر بھی نہیں پڑھی جا رہی: چیف جسٹس عالیہ نیلم

لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے توہینِ عدالت کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایف آئی آر تو عینک لگا کر بھی نہیں پڑھی جا رہی، کم از کم ایک فونٹ رکھیں۔

چوہنگ پولیس اہلکاروں کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی، عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے کہا ہے کہ فونٹ کے حوالے سے پنجاب آئی ٹی بورڈ (پی آئی ٹی بی) سے معاونت حاصل کی ہے۔

جس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ کہتے ہیں ہم پیپر بچا رہے ہیں، پیپر بچاتے بچاتے ہماری آنکھیں ضائع ہو گئیں۔

لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی کو پنجاب میں ایک طرز کے فونٹ کی ایف آئی آر کے اندراج کی ہدایت کرتے ہوئے 29 ستمبر کو عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔

Check Also

مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب

مظفرآباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی 32 ووٹ لیکر آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *