فیصل آباد: گٹر میں کام کرنے والے 3 مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق

فیصل آباد کے ستیانہ روڈ پر گٹر میں کام کرنے والے 3 مزدور دم گھٹنے کے باعث جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ستیانہ روڈ پر 3 مزدور ایک فارم ہاوس کا سیوریج کا کنکشن لگا رہے تھے کہ زہریلی گیس سے دم گھنٹے سے جاں بحق ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیم نے سیوریج کی سلیب توڑ کر ان کی لاشیں باہر نکالیں، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردی ہیں۔

واسا حکام کے مطابق سڑک کے نیچے کھدائی کر کے سیوریج لائن کی سلیب توڑ کرغیر قانونی کنکشن بنانے کی کوشش کی گئی جس کے لیے پرائیوٹ طور پر مزدوروں سے کام لیا جارہا تھا۔

Check Also

اسلام آباد پر دھاوا بولاتو اپنا ہی نقصان ہوگا، محسن نقوی کی پی ٹی آئی کو وارننگ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان تحریک انصاف کو خبردار کرتے ہوئے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *