ڈکوٹا جانسن کا نیا لُک دیکھ کر مداحوں میں پلاسٹک سرجری کی بحث شروع

معروف ہالی ووڈ اداکارہ ڈکوٹا جانسن کے نئے لُک کو دیکھ کر مداحوں نے ان کے پلاسٹک سرجری کرانے سے متعلق بحث شروع کر دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ اداکارہ کے چہرے میں تبدیلی دیکھنے کے بعد مداحوں کی جانب سے پلاسٹک سرجری کے بارے میں ​​چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں۔

ڈکوٹا جانسن ان دنوں اپنی نئی فلم ’ویریٹیُ‘ (Verity) کی تشہیر کر رہی ہیں، جس میں اداکارہ این ہیتھ وے بھی شامل ہیں۔

مختلف تقریبات میں اداکارہ کی شرکت کے دوران مداحوں کی نظریں ان کے انداز اور چہرے پر مرکوز رہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت سے لوگوں نے خاص طور پر اداکارہ کی آنکھوں پر توجہ دی اور کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ ان کی آنکھیں اب پہلے کی نسبت زیادہ بڑی اور کھلی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔

اداکارہ کے حالیہ لُک پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے جہاں صارفین ان کے نئے روپ کی تعریف اور تنقید دونوں ہی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اداکارہ یا ان کی ٹیم کی جانب سے ان تبصروں پر کوئی جواب سامنے نہیں آیا ہے۔

Check Also

“انتظار کی گھڑیاں ختم، سپنا غزل نے فنی کیریئر میں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا”اداکارہ سے پروڈیوسر بن گئیں”

کراچی (شوبز رپورٹر) انتظار کی گھڑیاں ختم، سپنا غزل اداکارہ سے پروڈیوسر بن گئیں فنی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *