وزیرِ اعلیٰ سندھ کا بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر ردِ عمل:سندھ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے

وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ سندھ پاکستان کا لازوال اور اٹوٹ حصہ ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کو شاید یہ معلوم نہیں کہ سندھ نے 1936ء میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کو چاہیے کہ وہ اپنی داخلی تقسیم، کسانوں کے احتجاج اور اپنے صوبوں کی بغاوت پر توجہ دیں اور سندھ کے بارے میں غیر حقیقی خواب دیکھنے کا شوق ترک کریں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ نے زور دیا کہ سندھ کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی پاکستان ہے اور قیامت تک پاکستان رہے گا، اور یہ وعدہ ان کے بقول “خون میں لکھا ہوا” ہے۔

Check Also

لاہور میں بسنت سے پہلے ہی گلے پر ڈور پھرنے کے واقعات، نوجوان اور بچہ زخمی

لاہور میں بسنت کی آمد سے پہلے ہی پتنگ بازی کے خطرناک اثرات سامنے آنا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *