کراچی؛ سرجانی ٹاؤن میں پرچون کی دکان پر فائرنگ، 25سالہ شخص جاں بحق

کراچی: سرجانی ٹاؤن کے گوہرام گوٹھ میں پرچون کی دکان کے اندر فائرنگ سے 25 سالہ عزیز الرحمٰن جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان پرچون کی دکان میں داخل ہوئے اور فائرنگ کرکے دکان میں موجود عزیز الرحمٰن کو قتل کر دیا، فائرنگ کے وقت مقتول دکان میں اکیلا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کا نتیجہ ہے یا اس کے پیچھے کوئی اور وجہ ہے، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 4 خول ملے ہیں جبکہ کرائم سین یونٹ مزید شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

Check Also

سندھ کابینہ نے ججز کیلئے87 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی

کراچی: سندھ کابینہ نے ججز کے لیے 87 گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ سندھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *