شاہین شاہ آفریدی کا اعزاز، ٹی 20 میں 300 وکٹیں لینے والے ساتویں پاکستانی باؤلر بن گئے

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کر کے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

لیفٹ ہینڈ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے یہ اعزاز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے میچ میں قذافی اسٹیڈیم میں حاصل کیا جہاں ان کی ٹیم لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 88 رنز سے شکست دے دی۔۔

شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپننگ بلے باز صاحبزادہ فرحان کو صرف 9 رنز پر آؤٹ کر کے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کیں ۔

اس کے ساتھ ہی شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے 7ویں پاکستانی باؤلر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد عامر، عماد وسیم، شاہد آفریدی اور شاداب خان کو یہ اعزاز حاصل ہے۔

25 سالہ شاہین آفریدی اس سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظآہرہ کررہے ہیں اور اب تک صرف 7 میچز میں 9 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

Check Also

پرتگال سے افسوسناک خبر؛ معروف فٹبالر کار حادثے میں جان کی بازی ہار گئے

لیور پول اور پرتگال کے معروف فارورڈ فٹ بالر ڈیوگو جوٹا کار حادثے میں انتقال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *