کراچی، 4موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح ملزمان نےسرعام 2نوجوانوں کو لوٹ لیا، ویڈیو وائرل

کراچی: شہر قائد کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں 4 موٹرسائیکلوں پر سوار 7 مسلح ملزمان نے سرعام 2 نوجوانوں کو لوٹ لیا واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
وائرل فوٹیج میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کو دو نوجوانوں سے لوٹ مار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان باری باری نوجوانوں کے قریب آتے ہیں انہیں اسلحے کے زور پر لوٹتے ہیں اور موقع سے فرار ہوجاتے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈیفنس اور کلفٹن میں جگہ جگہ کیمرے نصب ہونے اور مسلسل مانیٹرنگ کے باوجود مسلح گروہ سرعام شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وائرل فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرکے انہیں فوری گرفتار کیا جائے اور علاقے میں جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

Check Also

پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان آرمی نے ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح ٹو ایکسٹینڈڈ رینج (ER) کا کامیاب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *