کراچی میں موسم ابرآلود، تندوتیز ہواؤں سے موسم خوش گوار

کراچی: کراچی میں موسم ابرآلود ہونے اور معمول سے تیز ہوائیں چلنے سے موسم خوش گوار ہوگیا، ہواؤں کی رفتار 39 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 26.8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔

کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے کا امکان رہے گا۔

Check Also

ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں اہم پیش رفت

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کیخلاف منشیات برآمدگی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *