سہیل آفریدی کہاں ہیں؟ گورنر راج کب تک نافذ رہے گا؟ اہم خبر

اسلام آباد سہیل آفریدی اس وقت کہاں ہیں اور خیبر پختونخوا میں گورنر راج کب تک نافذ رہے گا اس حوالے سے اہم خبر سامنے آئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں گزشتہ روز ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ کر دیا گیا ہے جب کہ معطل وزیراعلیٰ سہیل آفریدی منظر عام سے غائب ہیں، ان کے حوالے سے مختلف افواہیں گردش کر رہی ہیں۔

کے پی میں گورنر راج کب تک نافذ رہے گا اور سہیل آفریدی اس وقت کہاں ہیں؟ اس حوالے سے نجی ٹی وی کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی اختیار ولی نے اہم خبر دی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی اختیار ولی نے کہا کہ جہاں تک ضرورت ہے، وہاں تک گورنر راج نافذ رہے گا۔ اگر الیکشن تک بھی ضرورت ہوئی تو گورنر راج کا نفاذ جاری رہے گا۔ تاہم الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے اور اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

اختیار ولی نے سہیل آفریدی سے متعلق کہا کہ وزیراعلیٰ ہوں یا ایم پی ایز وہ تو پہلے ہی معطل تھے۔ اسمبلی کام کر ہی نہیں رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ سہیل آفریدی حفاظتی تحویل میں ہیں اور انہوں نے اپنے طور پر خود کو حوالے کیا ہے۔ اب بے لاگ احتساب ہوگا اور کسی کو نہیں چھوڑا جائے گا۔

وزہراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا خیبر پختونخوا میں سارا نظام بگڑا ہوا ہے، کچھ اضلاع کو تو دہشت گردوں کے حوالے کیا ہوا ہے۔ اس صوبے میں ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں، ہمارا مقصد صرف امن اور ترقی ہے۔

Check Also

کراچی: بلاول چورنگی کے قریب کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

کراچی: کلفٹن بلاول چورنگی کے قریب کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *