قومی ادارہ امراض قلب میںمارفین کے 3ہزار انجکشن ایکسپائر ہوگئے

کراچی: قومی ادارہ برائے امراض قلب میں مارفین کے 3 ہزار انجکشن ایکسپائر ہوگئے۔

نجی ٹی وی کو موصول دستاویز کے مطابق این آئی سی وی ڈی میں 2023 میں 6 ہزار مارفن انجکشنز خریدے گئے تھے اور ان انجکنشنز کے استعمال کی مدت نومبر 2025 تک تھی لیکن زائد المعیاد مارفین انجیکشنز ایک سال بعد بھی تبدیل نہیں کیے جاسکے۔

این آئی سی وی ڈی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ مارفین انجکشن کے نئے اسٹاک کی فراہمی ایکسائز اور نارکوٹکس کی ذمے داری ہے، اسپتال کو مارفین انجیکشن بغیر اضافی ادائیگی کے فراہم کیا جائے گا، مارفین انجیکشنز کی خریداری اور واپسی قانونی ضابطوں کے تحت ہوتی ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈاکٹر طاہر صغیر کے مطابق مارفین انجیکشن بیرون ملک سے درآمد کیے جاتے ہیں، انجیکشن بطور درد کش دوا استعمال ہوتا ہے جس کی خریداری پیچیدہ ہے، اسپتال میں مارفین کے متبادل دیگر درد کش ادویات استعمال کیے جا رہے ہیں، مارفین کی جگہ استعمال ہونے والی درد کش ادویات کی خریداری اتنی پیچیدہ نہیں۔

Check Also

پشاور میں دفعہ 144 نافذ،کسی بھی قسم کے احتجاج پر پابندی عائد

پشاور: ڈپٹی کمشنر نے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کسی بھی قسم کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *