کراچی (شوبز رپورٹر)زیڈ بی آرٹ پروڈکشن کی جانب سے اصلاحی فیملی کھیل بیٹی رانی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اوپن ائیر تھیٹر میں آج سے 14 اکتوبر سے 16 اکتوبر تک نئی آب و تاب کے ساتھ پیش کیا جائے گا جس کی کاسٹ میں ٹائٹل رول معروف ایکٹرس مہوش صدیقی، ادا کررہی ہیں جبکہ زاہد شاہ پاور فل کردار میں نظر آئیں سدرہ شیخ اور فلم اسٹار ہنی خان بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں-
ورسٹائل فنکار سنی خان لودھی یوسف پٹھان، نعیم کمال، شمیرراہی،کمال ادریس، سحر غزل، ارما احمد، سپنا غزل، عمران نواز،شمائل خان، جنید میمن،فائزہ ملک، سرفراز انصاری، اور طلحہ بھوجانی شامل ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض دانش بلوچ، نادر علی نقوی، نعیم کمال ادا کررہے ہیں،
پروڈیوسر رائٹر ڈائریکٹر و ایکٹر زاہد شاہ اپنے منفرد کام کے حوالے سے ایک خاص مقام رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے انہیں کراچی تھیٹر کے مغل اعظم کہا جاتا ہے زاہد شاہ کے شہرہ آفاق کھیل بیٹی رانی کی تمام تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں واقعی زاہد شاہ ایک جنون کا نام ہے ان جیسی محنت اور دیوانگی تھیٹر کے حوالے سے کسی اور پروڈیوسر ڈائریکٹر میں دور تک نظر نہیں آتی کیونکہ کسی اور پروڈیوسر ڈائریکٹر کو اتنے جنون محنت لگن جذبے اور حوصلے کے ساتھ کام کرتے نہیں دیکھا گیا ہے جس طرح ماں باپ اپنی اولاد سے محبت کرتے ہیں اسی طرح زاہد شاہ اپنے کھیل سے پیار کرتے ہیں اگر ڈرامے میں تین سیٹ تبدیل کرنا ہوں تو وہ تین سیٹ ہی تیار کراتے ہیں اصلاحی فیملی کھیل بیٹی رانی کی بات کی جاۓ ایک ایسا کھیل جو پورے خاندان کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا گیا اب ایک بار پھر نئی آب و تاب کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے
زاہد شاہ کراچی تھیٹر کی دنیا کا ایک باوقار نام، ان کا کام ہی معیار کی پہچان ہے ایک سے بڑھکر ایک معیاری کھیل ان کے کریڈٹ پر ہے جس طرح زاہد شاہ کراچی تھیٹر کے مغل اعظم اور فخر ہیں اسی طرح زاہد شاہ کا کھیل بیٹی رانی کراچی تھیٹر کے ماتھے کا جھومر ہے،
THE PUBLIC POST