ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی سخت

ممبئی میں ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سلمان خان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار 18 اکتوبر کو شام تقریباً 7 بجے 36 سالہ ٹائیگر شروف جوہو میں فٹ بال میچ کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ موٹر سائیکلوں پر سوار 3 مسلح افراد نے مبینہ طور پر ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

فائرنگ کے دوران کم از کم 5 گولیاں چلائی گئیں، جس کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور اور ایک راہگیر رکشہ ڈرائیور زخمی ہو گئے، ٹائیگر شروف فائرنگ کے نتیجے میں گولی لگنے سے محفوظ رہے، جبکہ زخمی ہونے والے دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

واقعے کے بعد سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔

پولیس اہلکار بلٹ پروف جیکٹس پہنے تعینات ہیں، جبکہ علاقے میں اضافی پولیس گاڑیاں بھی موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق باندرہ میں واقع گلیکسی اپارٹمنٹس کے اطراف سے گزرنے والی گاڑیوں کی بھی احتیاطی طور پر تلاشی لی جا رہی ہے۔

دوسری جانب واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو راجستھان کے شہر کوٹا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اینٹی گینگسٹر ٹاسک فورس اور راجستھان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 17، 18 اور 22 سال کے ملزمان کو حراست میں لیا۔

Check Also

’لوگوں کو میری آمدنی کا اندازہ نہیں‘،اقرا کنول کے شوہر اریب پرویز کا بیان

معروف یوٹیوبر اقرا کنول کے شوہر اریب پرویز نے اہلیہ کی کمائی پر انحصار کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *