کراچی: صفورا چورنگی کے قریب ڈکیتی کی کوشش ناکام،فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی

کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران پیش آیا۔

پیٹرول پمپ کے ملازمین 22 لاکھ روپےجمع کروانے بینک جا رہے تھے، ڈاکوؤں نے رقم لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں اور پیٹرول پمپ ملازمین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پٹرول پمپ کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر 4 ڈاکوؤں نے واردات کی کوشش کی تاہم رقم محفوظ ہے۔

Check Also

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سےدو روز قبل قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کردی گئیں۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *