سندھ کابینہ کا میر رضا کیس کی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ کابینہ نے میر رضا قتل کیس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اجلاس کے دوران میر رضا کیس کی رپورٹ 7 مختلف لفافوں میں پیش کی گئی۔ اس موقع پر سندھ کابینہ نے میر رضا کیس کی اس تفصیلی رپورٹ کو منظرِ عام پر لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

کابینہ کے فیصلے کے تحت میر رضا کیس کی یہ رپورٹ آج ہی محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ رپورٹ کی ایک کاپی متاثرہ خاندان کو بھی لازمی فراہم کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اس رپورٹ پر مکمل اور موثر عمل درآمد کے لیے ایک خصوصی ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ اس کمیٹی میں ضیاء الحسن لنجار، ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور ایڈووکیٹ جنرل شامل ہوں گے جو رپورٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

Check Also

سہ ملکی سیریز:لوئر آرڈر کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 303رنز کا ہدف

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *