ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور: ایل پی جی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 600 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر 7200 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

عرفان کھوکھر کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیس 500 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گھریلو سلنڈر 6 ہزار روپے کا فروخت ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں ایل پی جی کی قیمت مزید بڑھنے کا امکان ہے، اوگرا نےاکتوبر کے لیے 279 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر کی قیمت 3350 مقرر کر رکھی ہے۔

چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے کہا کہ اوگرا اربوں روپے کی لوٹ مار پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے، قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت اپنے ایس ایس جی سی ٹرمینل کو استعمال کرے اور فوری ایل پی جی درآمد کی جائے۔

Check Also

سہ ملکی سیریز:لوئر آرڈر کی شاندار بیٹنگ،پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کیلیے 303رنز کا ہدف

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *