کراچی، لوٹ مار کرکے فرار ہونے والےڈاکوؤں پر شہری نے گاڑی چڑھا دی، 2ڈاکو زخمی

کراچی: شہر قائد میں راشد منہاس روڈ پر سینٹرم شاپنگ مال کے قریب شہری سے پرس چھین کر فرار ہونے والے دو مبینہ ڈاکوؤں کو کار سوار نے تعاقب کے بعد ٹکر مار کر گرا دیا جس کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے بھی دونوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کے مطابق دو مسلح ملزمان نے سینٹرم شاپنگ مال کے قریب ایک شہری سے پرس چھینا اور موٹرسائیکل پر فرار ہونے لگے۔

متاثرہ شہری نے ان کا پیچھا کیا اور یو بی ایل کمپلیکس کے قریب اپنی کار مبینہ ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں دونوں سڑک پر گر کر زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد اطراف میں موجود افراد نے بھی دونوں ملزمان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان زندہ ہیں اور انہیں تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، شہری سے چھینا گیا پرس اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ کار سوار شہری، عینی شاہدین کے بیانات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Check Also

عوام کو حکومتی پالیسی سے فائدہ اٹھانا چاہیے، ایک کروڑ پر 5فیصد والی آفر دنیا بھر میں کہیں نہیں ملے گی، محسن شیخانی،

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کنگز گروپ کے شاہکار منصوبے “کنگز گرانڈ” کی شاندار لانچنگ، تعمیراتی صنعت کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *