فیڈرل بی ایریا میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر جاں بحق

فیڈرل بی ایریا بلاک 22 شفیق موڑکے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سےراہگیر شہری کے جاں بحق ہونے کامقدمہ درج کرلیا گیا.

تفصیلات کےمطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا راشد مہناس روڈ فیڈرل بی ایریا بلاک 22 شفیق موڑکے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سےراہگیر شہری رحیم اللہ کے قتل کامقدمہ ایف بی ایریا تھانے کےعلاقے میں مقدمہ درج کرلیا.

مقدمہ متاثرہ شہری دانش اقبال کی مدعیت میں درج کیا گیا مدعی مقدمہ دانش اقبال نے بتایا کہ میں بحیثیت کانسٹیبل شبعہ تفتیش ضلع شرقی میں تعینات ہوں اور جمعرات کی شب سخی حسن سے شادی کی تقریب سے فیملی کے ہمراہ واپس آرہا تھا.

شفیق موڑ کے قریب گاڑی خراب ہوگئی گاڑی جو سائیڈ پر لگا کر چیک کرنے لگے اسی دوران موٹر سائیکل سوار3 ملزمان قریب آکر رکے. ملزمان نے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور رقم چھینی،اسی دوران گاڑی کے پیچھے سے ایک شخص نکل کر سڑک کی جانب دوڑتا ہوا آیا توملزمان نے آنے والے شخص پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوکر گر گیا.

ملزمان اپنی موٹر سائیکل موقع پر چھوڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئےزخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا. مقتول کی شناخت رحیم اللہ کے نام سے کی گئی مقتول مزدوری کرتا تعلق پشاور سے تھا.

مقتول کی لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا. لواحقین تدفین کے لیے لاش لے کر پشاور روانہ ہوگئے، پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی.

Check Also

پی ایس ایل میں بڑی تبدیلی کی تیاری، نیا ٹورنامنٹ متعارف کرانے پر غور

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے منتظمین لیگ کو سال بھر متحرک رکھنے کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *