کراچی:ملازمت کا جھانسہ دے کر59لڑکیوں کے موبائل فون لیکر فرار ہونیوالا مرکزی ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے گڈاپ سے 59 لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 40 موبائل فون اور ایک پستول برآمد کر لی گئی۔

ملزم نے ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کو بلایا اور ان کے موبائل فون لے کر فرار ہو گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی منصوبہ بندی ملزم بابر نے کی تھی، ملزم موبائل فون فروخت کرنے کے لیے جا رہا تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

واقعے میں ملوث دیگر ملزمان پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

Check Also

چار ملکی اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دی تھی،ایران نے پیشکش قبول کرلی، اسماعیل بقائی

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ تہران میں چار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *