غزہ:خاندان کی زندہ بچ جانے والی اکلوتی فاطمہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید

غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی بچی فاطمہ البیوک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 8 سالہ فاطمہ البیوک چند روز قبل وسطی غزہ کی پٹی میں واقع دیر البلاح شہر میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کی وجہ سے زیرِ علاج تھی۔

شہید بچی کو قریبی رشتہ داروں نے سپرد خاک کر دیا۔

فاطمہ البیوک نے 2023 میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے میں اپنے خاندان کو کھو دیا تھا اور حملے کے دو دن بعد بچی کو ملبے سے زندہ نکالا کر دادی کے حوالے کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اکتوبر 2023 سے غزہ پر اسرائیل کی نسل کشی پر مبنی جنگ میں 74 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ کے تقریباً 90 فیصد شہری انفراسٹرکچر کو وسیع پیمانے پر تباہی کا سامنا ہے۔ گزشتہ سال کی جنگ بندی کے بعد سے 1500 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

Check Also

سوڈان: آر ایس ایف کے 5بجلی گھروں پر ڈرون حملہ، بڑے پیمانے پر بجلی بند

سوڈان میں نیم فوجی گروپ ریپڈ سپورٹ فورسز نے پانچ بجلی گھروں کو ڈرون حملوں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *