کراچی:کلفٹن کے ساحل پرنایاب سمندری کچھوا مردہ حالت میں پایا گیا

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کلفٹن کے ساحل پر نایاب نسل کا سمندری کچھوا مردہ حالت میں پایا گیا ہے۔

مردہ پایا جانے والا کچھوا اولیو ریڈلے نسل سے تعلق رکھتا ہے جو بحیرہ عرب میں کثیر تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ یہ کچھوا سمندر یا کسی جال میں پھنسنے کے سبب مرا ہے تاہم موت کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تیکنیکی مشیر محمد معظم خان کے مطابق آج سے 20 سال قبل اولیو ریڈلے کچھوا پاکستان میں بڑی تعداد میں ملتا تھا مگر اب انہوں نے افزائشِ نسل کے لیے کراچی سمیت پاکستانی ساحلوں کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں جیوانی کے قریب ماہی گیروں کے جال میں پھنسے 2 اولیو ریڈلے کچھووں کو سمندر میں آزاد کیا جاچکا ہے۔ یہ کچھوے سمندر میں ہزاروں میل کا سفر طے کرتے ہیں۔

پڑوسی ملک میں ایک اولیو ریڈلے کچھوے کو جی پی ایس ٹیگ لگا کر تحقیق کی گئی تو پتہ چلا کہ اس نے پورے بحیرہ عرب کو عبور کیا اور افزائشِ نسل کے لیے اومان میں قیام کیا۔ محمد معظم خان نے زور دیا ہے کہ پاکستان میں بھی اس نوعیت کی تحقیق بہت ضروری ہے۔

دوسری جانب فشرمین سجاگ فورم نے کلفٹن ساحل پر نایاب سمندری کچھوے کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ فورم کے رہنما محمد بخش جت کا کہنا ہے کہ سمندری حیات کا تحفظ اور ماہی گیروں کے روزگار کے مواقع برقرار رکھنا ضروری ہے۔

چیئرمین فشرمین سجاگ فورم نے متنبہ کیا ہے کہ سمندر میں پلاسٹک کی تھیلیاں اور کچرا سمندری حیات کی بقا کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

Check Also

صاحبہ نے ’نیپوٹزم‘ سے متعلقبیٹے احسن افضل خان کو کونسی نصیحت کی؟

پاکستانی فلموں کی اداکارہ صاحبہ ریمبو نے اقربا پروری (نیپوٹزم) کے حوالے سے اپنے بیٹے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *