کراچی(کامرس رپورٹر) بائیو فلاک فش فارمنگ کے ماہر سمارٹ بائیو فلاک ٹکنالوجی ماہر ڈاکٹر رئیس مرچنٹ کی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی دعوت پر خصوصی ملاقات، ڈاکٹر رئیس مرچنٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ایک انسان دوست، ملنسار اور اعلیٰ اخلاق کے مالک شخصیت ہیں
ڈاکٹر رئیس مرچنٹ نے اپنی ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ان کی پہلی خوشگوار ملاقات ان کی دعوت پہ اسلام آباد میں ہوئی جہاں میر سرفراز بگٹی نے ڈاکٹر رئیس مرچنٹ کی قدر شناسی کرتے ہوئے انہیں اپنے آبائی گاؤں بیکر میں بائیو فلاک فش ٹینک لگانے کا آرڈر دیا جسے ڈاکٹر رئیس نے بے حد شکریہ کے ساتھ قبول کیا رسمی ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر رئیس مرچنٹ کو اپنے ساتھ ایک ڈنر کی تقریب میں چلنے کی دعوت دی اور بتایا کہ سابقہ وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ایک ڈنر کا اہتمام بلوچستان ہاؤس اسلام آباد میں کیا ہوا ہے
وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر رئیس کو اپنے ساتھ ہی گاڑی میں بیٹھنے کی دعوت دی تا کہ بائو فلاک کے حوالے سے مزید گفتگو ہو سکے ہم بلوچستان ہاؤس پہنچے وہاں پر بے شمار سینیٹرز، ممبر قومی اسمبلی، اور وفاقی وزراء کے علاوہ غیر ملکی مہمان بھی تھے وزیر اعلی نے سب سے ڈاکٹر رئیس مرچنٹ کا تعارف بھی کروایا سابق وزیراعظم سے ملاقات کروائی وزیراعلیٰ نے سب سے رخصت لی اور مجھے اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کر اسلام آباد کلب لے گئے راستے میں انہوں نے بتایا کہ اپنے پرانے دوستوں کی دعوت کا اہتمام کیا ہے کلب پہنچ کے حسب سابق وزیر اعلیٰ نے میرا مکمل تعارف اپنے تمام دوستوں کے ساتھ کروایا اور کھانے کے دوران بھی میری خبر گیری کرتے رہے
رات کا ایک بج گیا میں وزیراعلیٰ سے اجازت لے کہ بلوچستان ہاؤس چلا گیا جہاں میرے لئے کمرہ بک تھا اسٹاف نے ہاتھوں ہاتھ لیا اور مجھے میرے کمرے تک پہنچایا دورہ بیکر وزیراعلیٰ کا آبائی گاؤں بلوچستان وزیراعلی نے چند ہفتوں کے بعد مجھے دوسری ملاقات کا شرف بخشا اور اپنے آبائی گاؤں بیکر میں بلوا لیا تا کہ منصوبہ پہ کام ہو سکے اس دفعہ میرے ہمراہ میرے بزنس پارٹنر بنیامین شوکت بھی تھے وزیر اعلیٰ سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی میر آفتاب بگٹی کے ساتھ تعارف کروایا جو کہ خود ایک نابغہ روزگار شخصیت ہیں اور بہت ہنس مکھ محبت کورے والے اور بے پناہ کشش رکھنے والی شخصیت ہیں
بہت جلدی دوست بنا لیتے ہیں میں نے وزیر اعلیٰ کے چھوٹے بھائی میر آفتاب بگٹی کے ساتھ بیکر کا دورہ کیا اور جس جگہ بائیو فلاک ٹینک بنانے ہیں اس جگہ کا انتخاب کیا رات وزیر اعلیٰ سے تفصیلی ملاقات ہوئی اور ڈنر ہم نے ساتھ کیا اس موقع پر ان کے قبیلے کے تقریباً تمام بڑے سردار موجود تھے اور تمام احباب سے میرا تعارف کرایا اور اس دفعہ بھی وزیر اعلیٰ نے مجھے اپنے ساتھ رکھا اور بے پناہ عزت سے نوازہ عشائیہ کے بعد ڈاکٹر رئیس مرچنٹ نے جو خصوصی پینٹنگ بنوائی تھی وہ وزیر اعلیٰ کی خدمت میں پیش ڈاکٹر رئیس مرچنٹ نے کہا کہ اس پینٹنگ کو وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے بے حد پسند کیا اور میرا شکریہ ادا کیا
آخر میں ڈاکٹر رئیس مرچنٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بہت نفیس، شفیق اور ملنساز انسان ہیں اور مجھے ان سے مل کر بے حد خوشی ہوئی صوبے کے مصروف ترین اور اہم ترین عہدے پہ ہونے کے باوجود میر سرفراز بگٹی کی عاجزی و انکساری دیکھ کر بہت متاثر ہوا کہ ہمارے ملک میں ایسے بھی حکمران موجود ہیں جو خلوص و محبت کا پیکر ہیں یہ ملاقات مجھے ہمیشہ یاد رہے گی،
THE PUBLIC POST