فیڈرل ٹیکس محتسب کا سید بلال محمود جعفری کو شاندار خدمات پر تعریفی سرٹیفکیٹ

کراچی( پبلک پوسٹ )
فیڈرل ٹیکس محتسب (FTO) ڈاکٹر عاصف محمود جاہ کی جانب سے ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو (ہیڈ کوارٹرز) آر ٹی او- I کراچی، سید بلال محمود جعفری کو ان کی عمدہ پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں Certificate of Appreciation سے نوازا گیا۔

سرٹیفکیٹ میں یہ اعتراف کیا گیا ہے کہ سید بلال محمود جعفری نے فیڈرل ٹیکس محتسب فورم کی سفارشات پر عمل درآمد کے سلسلے میں نہ صرف بھرپور تعاون کیا بلکہ اپنی ذمہ داریوں کو فعال، مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتے ہوئے محکمہ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا

۔انہیں یہ اعزاز ان کے دائرہ اختیار میں ٹیکسیشن سے متعلق عوامی مسائل کے بروقت حل، میرٹ پر فیصلوں اور اصلاحاتی سفارشات کی کامیاب تکمیل پر دیا گیا، جسے ادارے کی مجموعی کارکردگی کے لیے انتہائی حوصلہ افزا قرار دیا گیا ہے۔

فیڈرل ٹیکس محتسب ڈاکٹر عاصف محمود جاہ نے سرٹیفکیٹ کے ساتھ اپنے دستخط بھی ثبت کیے اور سید بلال محمود جعفری کے لیے نیک خواہشات اور کامیاب مستقبل کی دعا کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔سرٹیفکیٹ 30-02-2025 کی تاریخ کا حامل ہے۔

Check Also

1971 کے ہیرو میجر شبیر شریف شہید کا54واں یومِ شہادت عقیدت کے ساتھ منایا گیا

کراچی (پبلک پوسٹ )آج 1971 کی جنگ کے ہیرو، میجر شبیر شریف شہید (نشانِ حیدر) کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *