سابق وزیر قانون خالد انور کراچی میں انتقال کر گئے

سابق وزیر قانون اور معروف وکیل خالد انور 87 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔

خالد انور دہلی میں 4 نومبر 1938 کو پیدا ہوئے، انہوں نے بی ایس سی (آنرز) اور ایل ایل بی کی ڈگری یونیورسٹی آف پنجاب سے حاصل کی، بعد ازاں انہوں نے برطانیہ میں یونیورسٹی آف کیمبرج سے بی اے (آنرز) کیا۔انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1962 میں بطور ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کیا، بعد ازاں وہ نواز شریف کی حکومت میں 1997 تا 1999 ملک کے وزیر قانون رہے، وہ 6 سال کی مدت کے لیے سینیٹر بھی رہے۔

اپنے عہدے کے دوران خالد انور نے پاکستان کے قانونی نظام میں اہم تبدیلیاں کیں۔خالد انور کے پوتے یوسف خالد انور نے ڈان کو بتایا کہ وہ بہت بڑی شخصیت کے مالک تھے۔

ان کی صاحبزادی عائشہ صدیقی نے بتایا کہ ان کا کردار ہر جگہ مثالی تھا، وہ بہترین شوہر، بہترین والد، بہترین انکل اور بہترین دادا تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کی وفات پر غمزدہ ہیں، اور ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہمیں انہیں ابو کہنے کا بے مثال اعزاز حاصل ہے۔

Check Also

2015 اور 2016 کے آپریشن میں کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے بعض ملازمین پر دہشتگردی کے الزامات سامنے آئےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی تباہی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *