کراچی:سمندر سے واپسی کے بعد 4 ماہی گیروں کی ایک ہفتے کے دوران پُراسرار اموات

کراچی: سمندر سے واپسی کے بعد چار ماہی گیروں کی ایک ہفتے کے دوران پراسرار اموات کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں سمندر سے واپس آنے والے چار ماہی گیر ایک ہفتے کے دوران پراسرار طور پر انتقال کرگئے۔

سکھن پولیس نے بتایا کہ چاروں ماہی گیر تقریباً ایک ماہ سمندر میں گزارنے کے بعد ایک ہفتہ قبل واپس آئے تھے، دو ماہی گیروں کا انتقال پانچ روز قبل ہوا، جبکہ ایک گزشتہ روز اور چوتھا آج انتقال کرگیا۔

چاروں ماہی گیر مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے، جہاں ڈاکٹروں نے طبی موت قرار دیا۔

تاہم سکھن پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ زیرِ علاج رہنے کے دوران چاروں افراد کو اسٹول اور یورین آنا بند ہو گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انتقال کر جانے والے ماہی گیروں کے اہلخانہ اس معاملے پر کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ کہ سمندر سے واپسی کے بعد چاروں ماہی گیروں کو گردوں میں درد کی شکایت ہوئی تھی جبکہ مرنے والوں نے پہلے بتایا تھا کہ انہیں کوئی روحانی بیماری ہو گئی تھی۔

Check Also

قرض کی عدم ادائیگی پر بیوی و بچی کے مبینہ اغواء سے دلبرداشتہ محنت کش کی خودکشی

شیخو پورہ کے علاقے فاروق آباد میں مبینہ طور پر قرض کی ادائیگی میں تاخیر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *