وزیر داخلہ کی نوابشاہ میں صدر زرداری سے ملاقات،اہم شخصیت کا پیغام پہنچا دیا

وفافی وزیر داخلہ کی نوابشاہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات ہوئی جس میں محسن نقوی نے اہم شخصیت کا پیغام بھی پہنچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور سے اچانک خصوصے طیارے کے ذریعے نوابشاہ پہنچے۔ جہاں وہ ایئرپورٹ سے زرداری ہاؤس روانہ ہوئے۔

صدر مملکت آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات تقریبا 59 منٹ جاری رہی جس میں انہوں نے اہم شخصیت کا پیغام پہنچایا جبکہ ملاقات کے دوران نئے صوبوں کے قیام سے متعلق ریفرنڈم کے معاملے پر صدر کو اعتماد میں لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے جے یو آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے بھی صدر پاکستان آصف علی زرداری سے گفتگو کی۔ اس ملاقات کے بعد وزیر داخلہ زرداری ہاؤس سے واپس ایئرپورٹ روانہ ہوئے۔

زرداری ہاؤس کے ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے اپوزیشن پارٹیوں سے مذاکرات کے لئے زور دیا کہ مذاکرات سے معاملات حل کرنے پر زور دیا جبکہ ملاقات میں 16دسمبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے بھی گفتگو اور 28 آئینی ویں ترمیم پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Check Also

کسٹمز میں بھتہ خوری اور غیر قانونی چیکنگ کے خلاف بڑا ایکشن، اے ایس اوز کے اختیارات چھین لیے گئے!

کراچی(رپورٹ: عمران خان)پاکستان کسٹمز نے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشنز (اے ایس اوز) کے نگرانی اور انتظامی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *