عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں منظور

راولپنڈی(پبلک پوسٹ)عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں عدالت نے منظور کرلیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی درخواستیں منظور کر لی گئیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کر دیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کیں اور حکم دیا کہ ملزم کو کتابیں فراہم کی جائیں جب کہ عید سے قبل ملزم کی بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کرائی جائے۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایات جاری کر دیں۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں متفرق درخواستیں دائر کر رکھی تھی، جنہیں اے ٹی سی نے منظور کرتے ہوئے یہ ہدایات جاری کیں۔

Check Also

فراز الرحمن کاگرین ویلی پروجیکٹ اور دعا بلڈرز سے اظہار لاتعلقی

کراچی(پبلک پوسٹ)دعا بلڈرز کے تعمیراتی پروجیکٹ گرین ویلی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *