آذربائیجان کی پاکستان کو ایک ارب ڈالر کیش ڈپازٹ کی پیشکش

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)آذربائیجان نے پاکستان کو کیش ڈپازٹ کی شکل میں ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی پیشکش کی ہے، جو سکھر حیدرآباد موٹروے کی فنڈنگ کے لیے پاکستان کی درخواست کے جواب میں کی گئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورے کے دوران آذربائیجان کی حکومت سے 1.8 ارب ڈالر کے دو انفرااسٹرکچر منصوبوں کیلیے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ ان میں 1.2 ارب ڈالر کی سکھر، حیدرآباد موٹر وے M-6 اور نئی حیدرآباد،کراچی موٹر وےM-9 شامل ہیں.

Check Also

سندھ میں بارش کا امکان،کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟

سندھ کے چند اضلاع میں آج اور کل کہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *