پنجاب میں شدید گرمی؛ بارش سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

لاہور(پبلک پوسٹ)پنجاب میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرم اور خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے اور موسم کے خشک ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

موسم کے گرم ہوتے ہی گھروں اور دفاتر میں پنکھوں کے ساتھ ایئر کنڈیشنز کا استعمال شروع کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سےکم درجہ حرارت 19ڈگری جب کہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، تاہم آئندہ دو تین روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ، جس کی وجہ سے موسم گرم ہی رہے گا۔

Check Also

خیبرپختونخوا اسمبلی،مالی سال27-2026 کا بجٹ منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی نے آئندہ مالی سال 27-2026 کا بجٹ منظور کرلیا۔ خیبرپختونخوا کے وزیر قانون …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *