فخر زمان انجری سے صحتیاب، پی ایس ایل میچز میں شرکت سے متعلق اہم پیشرفت

لاہور(پبلک پوسٹ)پاکستان ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے انجری سے صحتیابی کے بعد لاہور قلندرز کے نیٹ پر بیٹنگ کا آغاز کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں فخر زمان نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ بعد بیٹنگ کرنا قدرے عجیب سا لگ رہا تھا تاہم پوری امید ہے اگلے دنوں میں ردھم میں آ جاؤں گا۔فخر زمان نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی لاہور قلندرز کو فائنل میں پہنچانا چاہتا ہوں، ہم پی ایس ایل کا ہر میچ فائنل سمجھ کر پوری صلاحیتوں سے کھیلتے ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران فخر زمان فیلڈںگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث وہ اوپننگ نہیں کر سکے تھے۔انجری کے باعث فخر زمان چیمپیئنز ٹرافی اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے بھی باہر ہوگئے تھے۔

Check Also

پی ایس ایل میں پہلی بار بھائی کا بھائی سے مقابلہ، کمنٹیٹر کا دلچسپ تبصرہ

کراچی(پبلک پوسٹ)پی ایس ایل میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *