عالمی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں سونا سستا ہوگیا

کراچی(پبلک پوسٹ)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی دکھائی دینے لگے ہیں جس کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 18 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1,715 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 72 ہزار 633 روپے پر پہنچ گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 28 ڈالر کی کمی کے بعد 3,010 ڈالر پر ریکارڈ کیا گیا۔

Check Also

این سی سی آئی اے کے قیام کے بعد بڑے پیمانے پر تبادلوں کو پہلا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(رپورٹ : عمران خان )نیشنل سائیبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *