ٹیم سے باہر ہونے کا ڈر؛ کھلاڑیوں نے بڑا فیصلہ کرلیا، مشاورت تیز

آئی سی سی چیمئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونیوالی پاکستان ٹیم کے سینئیر کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کیلئے مشاورت تیز کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیمپئینز ٹرافی میں سینئیر پلئیرز کی ناقص فارم کے باعث تبدیلیوں کی باز گشت سنائی دے رہی ہے تاہم کھلاڑیوں نے خود ہی اپنی پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے کچھ عرصے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک لینے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیدار قومی ٹیم کی کارکردگی سے ناخوش ہیں اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں آرام کی غرض سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔

چیمپئینز ٹرافی کے بعد قومی ٹیم کے اگلا اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز ہے، جہاں قومی ٹیم کے 5 ٹی20 اور 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے، یہ سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک شیڈول ہے۔

Check Also

جنوبی افریقی کپتان ویان ملڈر نے زمبابوے کےخلاف ٹیسٹ کے پہلے روز ریکارڈز کے انبار لگا دیے

جنوبی افریقا کے کپتان ویان ملڈر نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *