آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل پر 12لاکھ روپے جرمانہ عائد

کراچی(پبلک پوسٹ)آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گل کو بھارتی بورڈ نے سلو اوور ریٹ پر 12 لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔

شبمن گل کی ٹیم دہلی کیپٹیلز کت خلاف 7 وکٹ سے فتحیاب رہی تھی۔

اس کے علاوہ، 20 ویں اوور میں ان کی ٹیم کو سرکل سے باہر بھی 4 فیلڈرز کو رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

آئی پی ایل کوڈ کے آرٹیکل 2.22 شق کے تحت انھیں کم سے کم جرمانہ عائد کیا گیا۔

کامیابی کی بدولت گجرات ٹائٹنز نے پوائنٹس ٹیبل پر رن ریٹ کی بنیاد پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ اگرچہ دہلی اور پنجاب کنگز کے پوائنٹس ان کے برابر 10 ہی ہیں۔

Check Also

رونالڈو کا سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی،فتح کے بعد سبز مفلر گلے میں ڈال لیا

سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر نے ایشین چیمپئنز لیگ ایلیٹ میں ازبکستان کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *