پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارتی عوام اور ماہرین نے مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا

نئی دہلی – پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر بھارت میں مودی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کو شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے۔

شہریوں اور ماہرین نے انٹیلیجنس کی ناکامی کو واقعے کا اصل سبب قرار دیا ہے، جب کہ کئی سوالات بھارتی حکومت کے لیے مشکل صورتحال پیدا کر رہے ہیں۔

بھارتی خواتین شہریوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ “بھاری سیکیورٹی کے باوجود حملہ آور موقع واردات تک کیسے پہنچے؟”۔ ان کا کہنا تھا کہ “لوگوں کو قتل کرنے کے بعد دہشت گردوں کا فرار ہونا نظام کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے سے سکیورٹی خدشات موجود تھے تو بروقت اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ شواہد یہ ظاہر کرتے ہیں کہ پہلگام کا واقعہ بھارتی ایجنسیز کی مکمل ناکامی ہے۔ ان کے مطابق حکومت کو پاکستان پر الزامات لگانے کے بجائے اپنی عوام کے سخت سوالات کا جواب دینا چاہیے۔

ماہرین نے کہا کہ بھارت کے اندر سے اٹھنے والی آوازیں واضح اشارہ دے رہی ہیں کہ یہ فالس فلیگ آپریشن مودی سرکار کی نااہلی اور ناکامی کا ثبوت ہے۔

Check Also

کراچی: گلشنِ اقبال بلاک میں ٹرانسپورٹر پرحملہ، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 13 میں فائرنگ سے 2 خواتین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *