کراچی میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

کراچی (پبلک پوسٹ )میں بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

آج صبح فجر کے وقت تیز ہواؤں اور بادلوں کے باعث ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا تھا

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق نئی پیش گوئی کر دی۔

شہر قائد کے مختلف علاقوں مں آج صبح فجر کے وقت تیز ہواؤں اور بادلوں کے باعث ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا تھا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پیر کو شام کے وقت بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم شمال مشرقی خشک ہواؤں کی وجہ سے کراچی میں بارش کے امکانات کم ہوگئے۔

کراچی میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے منگل تک جاری رہنے کا امکان بتایا گیا تھا۔

دوسری جانب، لاڑکانہ میں 1991 کے بعد رواں مئی میں سب سے زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ مئی 1991 میں لاڑکانہ میں ایک مہینے کے دوران 24 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 21 مئی 1991 کو ایک دن میں 15.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی تاہم آج لاڑکانہ میں ایک دن میں ہی 38 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Check Also

کراچی: گلشنِ اقبال بلاک میں ٹرانسپورٹر پرحملہ، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی

کراچی (پبلک پوسٹ )کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال بلاک 13 میں فائرنگ سے 2 خواتین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *