مدرسے میں بلیک میل کرکے طلبا سے بدفعلی کرنے والا گرفتار

کراچی (پبلک پوسٹ )

کراچی: مدرسے میں بلیک میل کرکے طلبا سے بدفعلی کرنے والا گرفتار مدرسے میں طلباء کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا

ملزم کی کارروائیاں عرصہ سے جاری تھیں اب تک کئی طلبا سے زیادتی کرچکا ہے۔ ابراہیم حیدری پولیس نے النور اکیڈمی الیاس گوٹھ کے قریب خفیہ کارروائی کی

، ملزم خان محمد طلباء کو ناصرف بدفعلی کا نشانہ بناتا بلکہ بلیک میل کرتا اور خاموش رہنے پر بھی مجبور کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم منصوبہ بندی کرکے طلبہ کو مذہبی تعلیم اور شفقت کا لالچ دے کر بدفعلی کا نشانہ بناتا تھا

، ملزم خان محمد کی غیر اخلاقی کارروائیاں کئی دنوں سے جاری تھیں۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

Check Also

پاسپورٹ بلاک ہونے کا معاملہ؛ عدالت کا اعظم سواتی کے حق میں بڑا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک پوسٹ)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *